اسلحہ، منشیات برآمد،17افراد گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے17افراد گرفتار کرلئے تھانہ سٹی پولیس نے بابر سے200گرام چرس، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے آصف سے200گرام چرس، تھانہ نیوٹائون پولیس نے قیصر سے220گرام چرس، تھانہ آر اے بازار پولیس نے شبیر سے210گرام چرس، عثمان سے220گرام چرس، تھانہ سول لائن پولیس نے خلیل سے1100گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے زبیر سے520گرام چرس، تھانہ مندرہ پولیس نے فیاض سے400گرام چرس، حبیب سے500گرام چرس، تھانہ مورگاہ پولیس نے عزت اللہ سے02لیٹر کھلی شراب، عمران سے10لیٹر کھلی شراب، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے زمرد سے20لیٹر کھلی شراب، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے جاوید سے25روند پستول30بور ، تھانہ بنی پولیس نے ندیم سے پستول30بور معہ02روند، تھانہ صادق آباد پولیس نے نعمان سے پستول30بور معہ05روند، تھانہ ریس کورس پولیس نے عدیل سے پستول30بور معہ03روند، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے زبیر سے پستول30بور معہ04روند برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے ۔