سگریٹ نوشی ترک کر دی‘ شیری رحمن‘’’تصدیق شبلی فراز سے کرالی جائے‘
اسلام آباد (صباح نیوز) اپوزیشن لیڈر شیری رحمان نے ’’سگریٹ نوشی ‘‘ترک کر دی تصدیق کے لیے تحریک انصاف کے رکن شبلی فراز کا نام لے دیا گذشتہ روز وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشنز سائرہ افضل تارڑ نے پارلیمینٹ میں سگریٹ نوشی سے پاک کرنے کا معاملہ اٹھایا سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ پارلیمینٹ کی گیلریاں بھی سگریٹ کے دھوئیں سے اٹی ہوتی ہیں سب سے پہلے پارلیمینٹ کو سگریٹ نوشی سے پاک ہونا چاہیے جہانزیب جمالدینی نے کہا کہ اس کا آغاز اپوزیشن لیڈر شیری رحمان کریں اور سگریٹ نوشی ترک کر دیں شیری رحمان نے بتایا کہ انہوں نے سگریٹ نوشی ترک کر دی ہے اور اسکی تصدیق شبلی فراز کر سکتے ہیں ۔