دھوکہ دہی سے گاڑی اپنے نام ٹرانسفر کروانے والوں کیخلاف مقدمات درج
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)محکمہایکسائزاینڈ ٹیکسیشن آفس میںدھوکہ دہی سے گاڑی اپنے نام ٹرانسفر کروانے کے والوں کے خلاف تھانہ سول لائن میں مقدمات درج کرادئے گئے ای ٹی او نعمان خالدنے پولیس کو درخواست دی کہ مجیدحسین نے دھوکہ دہی سے جعلی کاغذات بنائے جبکہ ای ٹی او چوہدری مسعود بشیر وڑائچ نے درخواست دی کہ گاڑی نمبرRIS-1974کے اصل کاغذات گم ہونے کے بعدمحمد عمیر،عاصم یاسین،محمد سلیم خان نے دھوکہ دہی سے جعلی کاغذات بناکر گاڑی اپنے نام کر وانے کی کوشش کی ہے۔