علامہ خادم حسین رضوی ،انکی کی تحریک لبیک پاکستان کیخلاف کوئی بیان نہیں دیا ،مفتی منیب الرحمن
لاہور( این این آئی)چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان اور صدر تنظیم المدارس اہلسنّت پاکستان مفتی منیب الرحمن نے علامہ خادم حسین رضوی اور تحریک لبیک پاکستان کے حوالے سے ان سے منسوب شائع خبر سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا وضاحتی بیان اپنے آفیشل فیس بک پیج پر بھی جاری کردیاہے۔اس کے علاوہ میرا کوئی فیس بک اکاؤنٹ نہیں ہے اس لیے آئندہ بھی جعلسازوں سے ہوشیار رہا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ صحافیوں کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ کسی بھی معروف شخصیت کے نام سے منسوب خبر کی تصدیق کی جانی چاہیے ۔