750رو پے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 16اپریل کو ہوگی
لاہور(اے پی پی )سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزحکومت پاکستان کے زیراہتمام 750رو پے مالیت کے قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی 16اپریل بروز پیرکو ہوگی جو رواں سال کی 11ویں او ر مجموعی طورپر 74ویں قرعہ اندازی ہے۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 15لاکھ روپے کا ایک‘ دوسرا انعام 5لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام9300روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں۔