ڈولفن سکواڈ کے 643 افسروں و اہلکاروں کا سپیشل الائونس بند 520 کا مجاہد سکواڈ میں تبادلہ
لاہور (نامہ نگار)ڈولفن سکواڈ کے 643 افسران و اہلکاروں کا سپیشل الاؤنس بند کر دیا گیا جبکہ 520 اہلکاروں کا مجاہد سکواڈ میں تبادلہ کر دیا گیا ۔ ٹرانسفر ہونے والے اہلکار تاحال ڈولفن سکواڈ میں ہی ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ اس معاملے میں ایس پی ڈولفن سکواڈندیم کھوکھر کا کہنا ہے کہ تبدیل کئے گئے اہلکار ڈولفن سکواڈ کا ہی حصہ ہیں اور رہیں گے جبکہ جلد ہی ان کا سپیشل الاؤنس بھی بحال کر دیا جائے گا۔