تمباکو پر لگائے ٹیکسوں کو فوری ختم نہ کیا تو 22 اپریل کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے
اسلام آباد(جنرل رپورٹر ) انجمن تحفظ کاشتکاران اور ڈیلرز ایسو سی ایشن خیبر پختونخواہ نے حکومتی ٹیکس لگانے کی صورت میں اسلام آباد میں دھرنے کا ایلٹی میٹم دے دیا اور کہاحکومت نے تمباکو پر لگائے گئے ٹیکسوں کو فوری طور پر ختم نہ کیا تو 22 اپریل کو اسلام آباد میں دھرنا دیں گے اوردھرنے میں اپنے بچوں کو بھی ساتھ لایا جائے گا۔ ٹی آر تھری کے تحت تمباکو پر ٹیکس لگایا ہے جبکہ سیگریٹ کی قیمتیں کم کرائی گئیں ہیں، سنیٹر ستارہ ایاز نے کہاٹی آر تھری ٹیکس کے تحت بیرونی سیگریٹ کمپنیوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے، جبکہ تمباکو کے کاشتکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔حکومت کے مقامی کاشتکاروں پر ٹیکیسز کی وجہ سے اب تک19 کمپنیاں بند ہو چکی ہیں اورحکومت کی جانب سے ٹی آر تھری ٹیکس ان کاشتکاروں کا گلہ گھوٹنے کے مترادف ہے،ہم اس حوالے سے ایف بی آر میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرا چکے ہیں حالیہ لگایا جانے والا ٹیکس ناجائز ہے۔