غیر قانونی تعمیرات وتجاوزات کے خلاف کاروائی،کمرہ مسمار
اسلام آباد ( وقائع نگار) سی ڈی اے کے عملہ انفورسمنٹ نے ایکسپریس ہائی وے کے ساتھ واقع سروس روڈ نزد اقبال ٹائون، شکریال و سواں میں غیر قانونی طور پر قائم کیے گئے تعمیراتی میٹریل کے ٹھیہ جات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ویل ڈوزر کی مدد سے ریت کے 15 ٹھیے، اینٹوں کے 19 ٹھیے اور بجری کے 12 عدد ٹھیے ختم کیے اور ان کا میٹریل مکس کر دیا۔ علاوہ ازیں کھنہ پل پر روڈ سائیڈ تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے عملہ انفورسمنٹ نے 02 ٹرک سامان ضبط کیا۔ جی ایٹ میں ہنساکالونی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 01 عدد کمرہ مسمار کیا گیا جبکہ انفورسمنٹ کے عملہ نے اسسٹنٹ کمشنر آئی سی ٹی کے علاوہ بلڈنگ کنٹرول سیکشن سی ڈی اے کے ہمراہ غیر قانونی تعمیرات کے زمرے میں آنے والی سیکٹر E-11 میں واقع ورانڈاایپارٹمنٹس کی بلڈنگ و مرگلہ ہل کے ساتھ ساتھ تنویر ایسوسی ایٹس کے سائٹ آفس بھی سر بمہر کر دیئے۔