دودھ مہنگا فروخت کرنے پر10دکاندار گرفتار ،جیل بھیج دیا گیا
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے تمام ڈپٹی کمشنر ز اور اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدائت کی ہے کہ وہ عوام کو سرکاری ریٹ 94 روپے فی لیٹر سے زائد پر دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور با ربا ر خلا ف ورزی کرنے والوں پر بھا ری جرمانے کرنے کے ساتھ جیل بھیج دیا جائے ۔کمشنر کراچی کی ہدائت پر حکومتی رٹ چیلنج کرنے اور حکومت کی جا نب سے دودھ کی مقررہ قیمت سے زائد پر فروخت کرنے والوں کے خلاف بھر پو ر کریک ڈائو ن کے نتیجے میں 51 دکانداروں کا چالان اور ان پر 2لاکھ 51ہزار روپے جرمانے عائد کیئے گئے ،جبکہ 10 دودھ فروشوں کو گرفتار کرکے جیل بھجوادیا گیا ،جن علاقوں میں کاروائی کی گئی ان میںکو رنگی ،صدر ،گارڈن ،جمشید کوارٹرز،گلشن اقبا ل ،گلزار ہجری ،اورنگی ،ہا ربر ،ما ڑی پو ر،سائیٹ ،بلدیہ ،منگھوپیر اور محمود آبا د کے علا قے شامل ہیں ،کمشنر کراچی نے کہا کہ دودھ کی قیمتیں تما م متعلقہ اسٹیک ہو لڈرز کی باہمی مشاورت اور رضا مندی سے حکومت نے مقرر کی ہیں اگر اسکے با وجو د کو ئی دودھ مہنگافروخت کرتا ہے اور نرخنا مہ نما یا ں مقام پر آویزاں نہیں کرتا ہے تو وہ نا صرف قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے بلکہ حکومتی رٹ کو چیلنج اور عوام کے ساتھ زیا دتی کرتا ہے جوکہ کسی بھی قیمت پر ہر گز برداشت نہیں کی جا ئیگی۔