مکرمی! سانگلہ ہل PTCL صارفین کواس بار مارچ میں بل وصول ہوئے تو 28 مارچ کو تاریخ بل جمع کرانے کی بغیر سرچارج کے درج دیکھ کر پہاڑ بن کر گری۔ اس طرح پھر PTCL افسر شاہی نے متاثرہ صارفین کو ذہنی اذیت دینے کی انتہا کر دی۔ صارفین کش پالیسی بنا کر اور کُرب، ڈیپریشن میں متاثرہ صارفین کو رکھ کر افسر شاہی کیا بدلہ لے رہی ہے۔ نت نئے تجربات کر کے صارفن سے جینے کا حق چھیننے پر تُلی ہوئی ہے۔ کافی عرصہ سے بلوں کی جمع کروانے کی Due date پانچ تاریخ ہر ماہ کی ہوا کرتی تھی جو کہ مذکورہ متاثرہ صارفین کیلئے بہت موزوں تھی۔ تنخواہ دار حاضر سروس ملازمین کو پہلی یا دو ہر مہینے کی تاریخ پر تنخواہ مل جاتی ہے اور پینشنرز کو 3 چار تاریخ کو بینکوں سے پینشن مل جاتی جس سے بل PTCL جمع کروانے میں آسانیاں ہی آسانیاں تھیں لیکن دو مہینے سے پی ٹی سی ایل کے متعلقہ افسروں اور پالیسی ساز افسروں نے 28 تاریخ رکھ کر صارفین کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے۔ چیئرمین PTCL پالیسی میکرز افسر شاہی سے دست بستہ عرض ہے کہ PTCL بل جمع کروانے کی ہر ماہ کی پانچ تاریخ مستقل رکھ کر متاثرہ صارفین کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ (عارف حیات ۔ سانگلہ ہل)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024