ناموس رسالت، ختم نبوتؐ کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریںگے:ڈاکٹرراغب نعیمی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبراسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہاہے کہ تعلیم کاپہلا ا ورآخری مقصد معرفت الہٰی اوررضائے الٰہی ہوناچاہیے۔ہرامتی کے امیدوں کا محوردذات مصطفیؐ ہے، ناموس رسالت اورختم نبوتؐ کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔امام بخاری کی تعلیمات سے’’حق گوئی‘‘ کیلئے ڈٹ جانے کادرس ملتاہے۔ اشاعت دین کیلئے مفتی محمدحسین نعیمی اوراسلام کی سربلندی کیلئے ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید کاراستہ اختیار کرنا ہو گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے سالانہ تقریب ختم بخاری شریف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی نے کی جبکہ بخاری شریف کی آخری حدیث شریف کادرس شیخ الحدیث پیرسائیں غلام رسول قاسمی نے دیا ۔ تقریب میں مفتی انوار القادی،علامہ غلام نصیر الدین چشتی،مولانا محبوب، ڈاکٹر سلیمان قادری مقامی علماء کرام،مدرسین، دینی طلبہ سمیت عامۃالناس کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔