ٹریفک کے نظام میں بہتر ی لانے پر تاجرالائنس کا ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کو خراج تحسین
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی تاجرالائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین و بانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والانے ڈسٹرکٹ سنٹرل میں ٹریفک کی روانی میں نمایاںبہتر ی لانے پر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈسٹرکٹ سنٹرل سید زوالفقارحسین شاہ کی کارکردگی اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ جس انداز میں ٹریفک کا نظام بہتر ہوا اگر اسی طرح پارکنگ کے نظام میں بہتر ی آجائے تو اس سے مزید بہتر ی لائی جاسکتی ہے ۔ان خیالات کاااظہار انہوںنے ایس ایس پی سید زوالفقار حسین شاہ سے ملاقات کے بعد تاجر الائنس کریم آباد کے آفس میں ہونے والے اجلاس سے خطاب میں کیا۔اس موقع پرتاجرالائنس کے رہنماحمیدالدین ،معراج احمدخان، سیدمحمد سعید ،عامرضیائ،غلام یاسین ،خورشید عالم،عمارابدانی ،محمد اسماعیل، سہل افضل، معراج قریشی ،حاجی محمداسماعیل، سید اخترحسین اور دیگر بھی موجود تھے ۔