لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں کارڈیک کیمپ کا انعقاد
لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں شالامار ہسپتال کے رشیدہ بیگم کارڈیک سنٹر کے تعاون سے کارڈیک کیمپ ہوا۔ شعبہ فارمیسی کے تعاون سے منعقدہ کیمپ کا مقصد دل کی بیماریوں سے قبل حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی معلومات فراہم کرنا تھا۔ کارڈیک کیمپ میں شالامار ہسپتال کے ماہرین امراض دل ڈاکٹر جاوید اشرف، ڈاکٹر منیر اور ڈاکٹر ثمن نے اساتذہ وطالبات کامعائنہ کیا۔