ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ کرکٹ ایسوسی ایشن عبوری کمیٹی پر عدم اعتماد ، عدالت جانے کا اعلان
مظفرگڑھ (نامہ نگار)سابق صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن مظفرگڑھ حاجی اظہر اقبال قریشی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کی عبوری باڈی کے اعلان پر عدم اعتماد کرتے ہوئے اس کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ ضلعی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی مدت پوری ہو جانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نئے الیکشن کرانے کی بجائے ایک ماہ کے لیے عبوری کمیٹی قائم کر دی ہے جو کہ غلط ہے۔اس سلسلہ میں ہمارا کیس عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے جسکی 24 اپریل کو سماعت ہونی ہے اس کیس کے فیصلہ کے بعد ہم اپنے آئیندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔