سپریم کورٹ میں آج تارکین وطن کوووٹ کے حق، پی آئی اے میں غیرقانونی اقدامات اور دیگر اہم مقدمات کی سماعت ہوگی
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ میں تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے‘ پاکستان ایئر لائنز میں غیرقانونی اور خلاف ضابطہ اقدامات اور عملے کا مسافروں سے برتائو سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی۔ چیف جسٹس کوئٹہ سے واپسی پر آج وفاقی دارالحکومت پر پرنسپل سیٹ پر اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔