میں ایماندار نہیں توکسی کا دامن صاف نہیں جعلی خط پر نیب کا بیان افسوسناک: امیرزمان
اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان نے کہا ہے کہ الزام تراشیوں سے نہ مرعوب ہوتے ہیں اور نہ خوفزدہ، ملک میں اگر میں ایماندار نہیں تو پھرایسا کوئی بھی نہیں جس کا دامن صاف ہو، بطور ایم این اے مجھے ذاتی طور پر گذشتہ پانچ سالوں میں کوئی فنڈ ملا ہی نہیں۔ بدھ کو وفاقی وزیر برائے پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان نے حالیہ دنوں میڈیا میںآنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ان کا کہنا تھا کہ ان کو اس دور میں اتنا ایماندار رہ کر سٹیٹ سے انعام کی توقع تھی مگر یہ الزامات دیکھ کر تصدیق ہو گئی ہے کہ نیب صرف اور صرف سیاسی بنیادوں پر لوگوں کی کردارکشی کرتا ہے اور سیاسی مخالفین کے جھوٹے اور جعلی خط پر انکوائری کے بیانات جاری کرنا قابل افسوس ہے۔ وفاقی وزیر مولانا امیر زمان نے کہا کہ میں تین بار وزیر رہ چکا ہوں تاہم اسکے باوجودتاحال میں دو کمروں کے گھر میں رہتا ہوں میں جمعیت علماء اسلام (ف) کا ایک غریب سیاسی کارکن ہوں۔ گذشتہ چند دنوں سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے خلاف ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت الزام تراشیاں کی جا رہی ہیں