مقدمات جھوٹے‘ باعزت بری ہو جائونگا نواز‘ شہباز نے کوئی مدد نہیں کی: حنیف عباسی
اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق ممبر قومی اسمبلی حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میرے خلاف قبضے کے مقدمات بنے ہیں یہ سب جھوٹ پر مبنی ہیں، اللہ کی ذات پر بھروسہ ہے کہ ان مقدمات سے باعزت بری ہوں گا، نوازشریف یا شہبازشریف نے میری کوئی مدد نہیں کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔