متحدہ کی کنوینر شپ، ہائیکورٹ نے فاروق ستار کے وکیل کو دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کر دی
اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم کیوایم کی کنونیئر سپ کے حوالے سے مقدمے کی سماعت آج تک ملتوی کردی۔ عدالت نے ڈاکٹر فاروق ستار کے وکیل کو اپنے دلائل مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے عدالت نے ایم کیو ایم کی کنونیئر شپ کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناع جاری کررکھا ہے۔