پی آئی اے ایمپلائز یونین کے انتخاب میں مسلسل تیسرے روز بھی کیبن کریو کے لئے ووٹنگ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) بینظیربھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ پر پی آئی اے ایمپلائز یونین کے انتخاب میں مسلسل تیسرے روز بھی کیبن کریو کے لئے ووٹنگ ہوئی بدھ کو16 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ9 اپریل کو38 اور10 اپریل منگل کو23 ووٹ کاسٹ ہوئے تھے پی آئی اے کی یونین کیلئے ائرلیگ ، پیپلز یونٹی اور انصاف فرنٹ میدان میں ہیں مجموعی طور پر1250 وووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے پی آئی اے کی سی بی اے ائرلیگ اور پیپلز یونٹی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے ۔