سعودی تنصیبات پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیاگیا، حوثیوں کا دعویٰ
صنعائ(این این آئی)یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی تنصیبات پر ڈرون سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثیوں کے زیر انتظام ٹی وی چینل کے مطابق ڈرون کے ذریعے کیے گئے حملے میں سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں سعودی تیل کمپنی آرامکو کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ آرامکو سعودی عرب کی تیل اور قدرتی وسائل کی سب سے بڑی سرکاری کمپنی ہے۔ حوثی باغیوں نے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ سعودی صوبہ جازان میں آرامکو کی تنصیبات کو قصف نامی ایک ڈرون ایئرکرافٹ کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ سعودی حکومت نے فوری طور پر اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔