کانگرس پارٹی کا رویہ غیرجمہوری ہے :مودی آج بھوک ہڑتال کا اعلان
دہلی (اے ایف پی) وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ کانگرس پارٹی کے رہنمائوں نے غیرجمہوری طریقہ اختیار کر رکھا ہے اور وہ بطور احتجاج آج بھوک ہڑتال کریں گے۔ یاد رہے کانگرس کے رہنمائوں نے پیر کے روز بی جے پی کی پالیسیوں کے خلاف 5گھنٹے بھوک ہڑتال کی تھی۔ کانگریس پارٹی نے مودی کی بھوک ہڑتال کو جعلی قراردیا ہے۔