نیب نے ایس ایس جی سی ایل کیس میں ایک ملزم کو گرفتار کرکے پوچھ گچھ شروع کردی
کراچی (وقائع نگار) قومی احتساب بیورو (نیب)کراچی نے ایس ایس جی سی ایل کیس میں ایک ملزم عامر حسین کوگرفتار کرکے مزید پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ ملزم کو عدالت میں پیش کرکے باقاعدہ پوچھ گچھ کے لئے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔ ملزم پر1 ارب 17 کروڑروپے کی کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔