کراچی: کار چوروں کا بین الصوبائی گروہ گلستان جوہر سے گرفتار
کراچی( کرائم رپورٹر) اینٹی کار لفٹنگ سیل نے گلستان جوہر میں چھاپہ مار کر کار چوروں کا بین الصوبائی گروہ سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق نو رکنی گروہ کراچی سے گاڑیاں چوری کرنے کے بعد جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگا کر بلوچستان لے جاتا اور فروخت کرتا تھا گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر ان کے دیگر ساتھیوں کی بھی تلاش شروع کردی گئی ہے۔