راجہ ظفر کیانی برادری سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) تنظیم احباب فکروعمل امین ٹائون خیابان سر سید راولپنڈی کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت راجہ ظفرکیانی منعقد ہواجس کے مہمان خصوصی راجہ راشد حفیظ ایم پی اے راولپنڈی تھے اجلاس میں تمام عہدیدران وممبران اور معزین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اجلاس میں تمام علاقائی مسائل اور ملکی معاملات زیر بحث لائے گئے اور ان کے حل کیلئے تمام عہدیدران اور ممبران اور معززین علاقہ نے باری باری اپنی تجاویز اور رائے دیں جس کے بعد راجہ ظفر کیانی نے اپنی برادری اور اہل محلہ کے ساتھ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا جس میں عابد شاہ،شوکت زیدی، عطاء اللہ بزمی،شاہد حسین سدوزئی،رانا نعیم ،چوہدری خوشی محمد،عرفان خان،رانا حاشر،راجہ رئیس کیانی،محمد زاہداور نصرت زیدی بھی شامل ہیں۔اجلاس میں خصوصی طور سے بانی چیئرمین خالد منصور ایرانی اور راجہ عبدالسلام کیانی صدر احباب فکروعمل اسلام آباد میں شرکت کی مہمان خصوصی راشد حفیظ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے راجہ ظفر کیانی اور ان کی برادری کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا کہ وہ برداری ازم کو چھوڑ کر نظریاتی سیاست کا ساتھ دے رہے ہیں۔آخر میں راجہ ظفر کیانی نے شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اورعمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اعلان کیا۔