کامن ویلتھ گیمز ،پاکستان کے دو پہلوان محمد بلال اور محمد اسد بٹ آج ایکشن میں دکھائی دینگے
گولڈ کوسٹ / آسٹریلیا (سپورٹس رپورٹر) 21 ویں کامن ویلتھ گیمز میں ریسلنگ کے مقابلے آج بروز جعمرات کو شروع ہونگے۔ پاکستان کے دو پہلوان محمد بلال اور محمد اسد بٹ ایکشن میں دکھائی دینگے۔ محمد بلال 57 کلوگرام فری سٹائل میں مالٹا کے جیری جبکہ اسد بٹ 74 کلو گرام کلاس میں سکاٹ لینڈ کے کھلاڑی گلیڈکو کے خلاف ایکشن میں دکھائی دینگے۔ پاکستان ریسلنگ ٹیم کے منیجر ارشد ستار کا کہنا ہے کہ پاکستانی ریسلر پوری تیاری کے ساتھ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں انشااﷲ آج ہونے والے مقابلوں میں ملک کا نام روشن کرنے کی کوشش کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری امید ہے کہ ریسلنگ میں پاکستان کے انعام بٹ گولڈ میڈل کے حصول میں کامیاب ہو جائیں گے ان کی تیاری بھی پوری ہے۔