بلدیہ ملیر کی ہر شاہراہ کو روشن کر رہے ہیں: جان محمد بلوچ
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ شاہراہوںپر لگائی گئی اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و تبدیلی کو یقینی بنارہے ہیں، پیپلز پارٹی کراچی کو روشن اور امن کا شہر بنانے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے،ملیر میں ترقیاتی کاموں کی وجہ سے عوام کا معیار زندگی بہتر ہو رہا ہے،بلدیہ ملیر انتظامیہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی، نکاسی آب ، شاہراہوں کی درستگی اور روشنی کے انتظامات کیلئے اقدامات کر رہی ہے، بلدیہ ملیر کی ہر شاہراہ کو روشن کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے وائس چیئرمین بلدیہ ملیر عبدالخالق مروت ہمراہ ملیر کورٹ تا مرتضیٰ چورنگی مرکزی شاہراہ پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب و مرمت کے کام کاافتتاح کرتے ہوئے کیا ۔