نوجوان کو کچلنے والے امریکی سفارتی اہلکار کو سزا دی جائے ، مفتی محمدنعیم
کراچی(نیوز رپورٹر)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ نوجوان کو کچلنے والے امریکی سفیر کو قرار واقعے سزا دی جائے،ریمنڈ ڈیوس کی طرح بھگانے کی کوشش کی گئی تو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے ، سنگنل توڑ کر قانون کی دھچیاں اڑائی اورایک معصوم بچے کو کچلاہے، پاکستان خود مختار ریاست ہے امریکی کالونی نہیں کوئی آئے ہمارے بچوں کو کچل کر چلاجائے اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو۔ بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ امریکا جہاں بھی پھنس جاتاہے اسے عالمی قوانین یاد آجاتے ہیں جبکہ گزشتہ دھائی سے امریکا دنیا بھر میں انسانیت کو پامال کرنے میں مصروف ہے کہیں بھی اُسے انسانیت یا عالمی قوانین نظر نہیں آئے گونتانوبے میں انسانوں کے ساتھ جو سلوک کیا گیا کیا اس کی اجازت کسی قانون میں نہیں تھی، پاکستان سے ایک ملک کے سفیر کو لیجا کر قید کرنا بھی ویانا کنونشن میں نہیں لکھا تھا،انہوںنے کہاکہ نوجوانو کو کچلنے والے امریکی سفیر نے ایک طرف سنگنل توڑکر قانون سے کھلی بغاوت کی تو دوسری جانب ایک معصوم طالب علم کے قتل کا سبب بنا ،حکمرانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس کیخلاف کاروائی کریں۔