کراچی:تیز رفتار ٹرالر نے کار ، پک اپ اور موٹر سائیکل کو کچل دیا، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ، 6 افراد زخمی
آئی سی آئی پل کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے کار، سوزوکی اور موٹر سائیکل کو کچل دیا ۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے متاثرہ خاندان پنجاب سے کراچی گھومنے آیا تھا۔ کراچی کے آئی سی آئی پل پر عبداللہ شاہ غازی کے مزار سے حاضری کے بعد واپس آنے والے خاندان نے جب آئی آئی سی پل کراس کیا تو پیچھے سے آنے والا تیز رفتار ٹرالر کار، سوزوکی اور موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا۔ حادثے میں ابتدائی طور پر 3افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے تاہم اسپتال لے جاتے ہوئے مزید ایک 6 سالہ بچی اور ایک شخص نے دم توڑ دیا۔ حادثے کے بعد ٹرالر کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ڈرائیور کے ہیلپر کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے حادثے ٹرالر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کا تعلق پنجاب سے ہے جو کہ گھومنے کی غرض سے کراچی آیا تھا۔ حادثے کا سبب بننے والے ٹرالر کو ڈاکس تھانے منتقل کر دیا ۔