محکمہ موسمیات نے آئندہ چار روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کردی
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے. آئندہ چار روز کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے. کراچی میں آج صبح سویرے ہی پارہ پینتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا. لاہور میں درجہ حرارت بتیس، پشاور اٹھائیس، اسلام آباد چھبیس، جبکہ کوئٹہ میں تئیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے.
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کے پی، پنجاب، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی. سب سے زیادہ بارش پارہ چنار میں بتیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی. گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت چھور اور مٹھی میں اڑتیس، جبکہ شہید بینظیرآباد، سکھر، حیدرآباد، بدین، جیکب آباد، لسبیلا اور رحیم یارخان میں سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔