ڈاکٹر عاصم سے ملاقات خفیہ نہیں اچانک ضرور تھی: وزیر داخلہ سندھ
کراچی (کرائم رپورٹر) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعاصم حسین سے ملاقات خفیہ نہیں بلکہ اچانک ضرور تھی۔ ڈاکٹرعاصم حسین نے ملاقات کے متعلق آنے والی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم سے ملاقات خفیہ نہیں بلکہ اچانک تھی۔ وزیر داخلہ اور وزیر جیل خانہ جات کی حیثیت سے ڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات کی ہے۔ ڈاکٹر عاصم کے اہل خانہ نے سکیورٹی خدشات کا اظہارکیا تھا اسلئے میں نے ملاقات کی ہے۔