بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے افغان سرزمین استعمال کر رہا ہے: کمانڈر سدرن کمانڈ
گوادر (نوائے وقت رپورٹ) کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے کہا ہے کہ بلوچستان ملک کا مستقبل ہے۔ پاکستان کی ترقی کا راستہ گوادر سے ہوکر جائے گا۔ پاک چین راہداری منصوبہ خطے میں معاشی انقلاب کا باعث بنے گا۔ مسائل کا حل مذاکرات سے ہی ہوتا ہے۔ ریاست ہر صورت میں اپنی رٹ قائم رکھے گی۔ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے افغان سرزمین استعمال کر رہا ہے۔ ناراض بلوچوں سے مذاکرات پر سیاسی اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہے۔