پی آئی اے بل‘ ریٹائر ہونے والے ملازمین کو فوائد کا تحفظ دیا گیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پی آئی اے کو کمپنی بنانے کے جس بل کی منظوری دی ہے اس کے تحت پی آئی اے کے ریٹائر ہونے والے ملازمین کے فوائد کو تحفظ دیا گیا ہے۔منظور شدہ بل کے تحت ریٹائرمنٹ کے تمام فوائد خواہ ان کے لئے فنڈز رکھے گئے یا ’’نان فنڈیڈ‘‘ ہیں برقرار رہیں گے۔ملازمین کے ملازمت کی شرائط‘ تنخواہیں‘ میں کوئی تبدیل نہیں ہوگی۔ یہ اصول مستقل یا کنٹریکٹ ملازمین دونوں پر لاگو ہوگا۔ اس طرح پنشن کے بارے میں ادارے کی ذمہ داریوں میں بھی تبدیل نہیں ہوگی۔بورڈ آف ڈائریکٹر میں نمائندگی اور شیئر ہولڈرز کے حقوق و مراعات میں آئی آئی اے کی کوئی ذیلی کمپنی جو ائر ٹرانسپورٹ بزنس میں شامل ہے وہ ان کی ملکیت شیئر کے تناسب سے ہوگی۔کمپنی پر پیپرا رولز کا اطلاق ہوگا۔ وفاقی حکومت کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ کمپنی کا کوئی بھی ٹیکس‘ ڈیوٹی‘ فیس سے استثنیٰ دے سکے گی کمپنی کا ہیڈ کوارٹرز کراچی میں ہوگا۔پی آئی اے سی ایکٹ تحلیل کردیا گیا ہے۔