متعدد وارداتیں، شہریوں سے 46 لاکھ کی نقدی اور سامان لوٹ لیا
لاہور+ فیروزوالا (نامہ نگاران) لاہور میں ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں شہریوں سے 46 لاکھ کا مال لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس بی فیر ٹو میں عامر بیگ کے گھر سے10 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان ، وحدت کالونی میں بلال سے 5 لاکھ، اسلام پورہ میں طاہر اوراس کی فیملی سے اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون، ،باغبانپو رہ میں شہباز سے ایک لاکھ 10ہزار، سول لائن میں ہارون سے ہزاروں روپے نقدی، لیپ ٹاپ اور موبائل فون، شمالی چھائونی میں علی سے 25ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے لوئرمال میں نجیب کے گودام سے 17لاکھ روپے مالیت کی جنیزکی پینٹس جبکہ فیصل ٹائون میں اقبال کے گھر سے 10لاکھ کی نقدی ،زیورات و دیگر سامان چوری کرلیا ہے ۔چوروں نے ڈیفنس سے ولید، گارڈن ٹاؤن سے فواد کی کاریں جبکہ بھاٹی گیٹ سے عمران،گڑھی شاہو میں احتشام،سبزہ زار میں محمد علی ،ہنجروال میں عابد علی،گرین ٹائون میں مظہر،چوہنگ میں احتشام،کاہنہ میں تاج، اچھرہ میں سے احمد کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ میاں کلاں کے قریب ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر اقبال اور قیصر سے 26 ہزار روپے اور موبائل چھین لیا۔ تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ میں ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر بنک رقم جمع کروانے کے لئے آنے والے شہری ساجدکو لوٹ لیا۔ ڈاکو تقریباً 5 لاکھ روپے اور موبائل چھین کر لے گئے۔ امامیہ کالونی میں نامعلوم افراد نے وحید کا رکشہ گھر کے باہر سے چوری کر لیا۔ چوروں نے زمیندار کے ڈیرہ میں گھس کر لاکھوں روپے مالیت کے مویشی چوری کر لئے۔