واٹس ایپ کے پیغامات کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات
لاہور (نیٹ نیوز) واٹس ایپ کی طرف سے صارفین کے لیے پیغامات کو محفوظ بنانے کے لیے ہمیشہ ہی اقدامات کئے جاتے ہیں، اس حوالے سے اب صارفین کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن فعال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نئے فیچر کے بعد میسج بھیجنے والے اور موصول کرنے والے دونوں کی طرف اِنکرپشن کی جائے گی۔