بچوں کے تعلیمی پروگرام سیسمی سٹریٹ میں افغان لڑکی کا نیا کردار متعارف
لندن (بی بی سی) بچوں کے مقبول تعلیمی پروگرام سیسمی سٹریٹ میں ایک نیا کردار متعارف کروایا گیا ہے جو ایک ننھی افغان لڑکی زری ہے۔ یہ اپنے ملک کی لڑکیوں کو ایک اہم پیغام دے رہی ہے۔ زری، جس کے نام کے معنی چمک ہیں، وہ افغانستان میں اس پروگرام کے مقامی ٹیلی وڑن شو ’باغچہ سم سم‘ میں منظرِ عام پر آئیں۔