بحرین نے 68 دہشتگرد گروپوں کی فہرست جاری کر دی
دبئی ( اے ایف پی ) بحرین نے 68 گروپوں کو دہشتگرد قرار دیدیا ۔ ان میں حزب اللہ کا نام پہلے ہی شامل ہے ۔ سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق ان کے ناموں کی فہرست جاری کر دی گئی ۔ القاعدہ النصرہ فرنٹ ، بوکو حرام ، مصر کی اسلامی جہاد تنظیم کے نام شامل ہیں ۔