شمالی کوریا کے کرنل منحرف ہو کر جنوبی کوریا آ گئے
سیئول ( بی بی سی ) جنوبی کوریا کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا میں محکمہ انٹیلیجنس کی نگرانی کرنے والے ایک سینیئر افسر منحرف ہو کر جنوبی کوریا کے ساتھ مل گئے ہیں۔جنوبی کوریا نے مذکورہ افسر کا نام ظاہر نہیں کیا، تاہم وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ وہ جاسوسی کے محکمے دی ریکونیسنس جنرل بیوریو میں سینیئر کرنل تھے اور انہوں نے گذشتہ برس نوکری چھوڑ دی تھی۔