بارش اور لینڈ سلائیڈنگ ، شاہراہ قراقرم مسلسل گیارہویں روز بھی بندرہی
اسلام آباد ( اے این این ) بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم گیارہویں روز بھی بند ہے ، بحالی کے کاموں میں بارش رکاوٹ بن گئی ۔ بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے کوہستان کے علاقے ہربن سمیت متعدد مقامات پر اہم ترین شاہراہ قراقرم گیارہویں روز بھی بند ہے ۔ شاہراہ قراقرم کی بحالی کیلئے ایف ڈبلیو او کے اہلکار کام کر رہے ہیں۔