صدر مملکت کو وفاقی ٹیکس محتسب نے سالانہ رپورٹ پیش کر دی
اسلام آباد (این این آئی) صدر مملکت ممنون حسین کو وفاقی ٹیکس محتسب کی سالانہ رپورٹ پیش کر دی گئی ہے۔ انہیں یہ رپورٹ وفاقی ٹیکس محتسب عبدالرؤف چوہدری نے پیر کو ایوانِ صدر اسلام آباد میں پیش کی۔ صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کی کارکردگی قابلِ تعریف ہے۔