مزنگ: ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو کچل کر ہلاک کر دیا
لاہور( نامہ نگار)مزنگ کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار 18سالہ نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا ہے۔پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ چونیاں کا رہائشی18سالہ سلیمان ایک دودھ کی دکان پر کام کرتا تھا ۔گزشتہ روز وہ مزنگ کے علاقے میں جنازگاہ کے قریب موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ اسے پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے کچل ڈالا۔جس سے سلیمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیاہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاش مردہ خانے منتقل کردی ہے اور ٹرک ڈرائیور قائم کو گرفتار کر کے متوفی سلیمان کے بھائی عرفان کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔