این ایف سی مارکیٹنگ کیس کے مرکزی ملزم سابق جی ایم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ کیس کے مرکزی ملزم سابق جنرل مینجر کامران سعید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تمام الزامات بے بنیاداور جھوٹے ہیں۔ نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ سابق جی ایم کامران سعید نے نیشنل فرٹیلائزرمارکیٹنگ کیس میں فراڈ کرکے قومی خزانے کو ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا۔ ملزم نے سابقہ تاریخوں میں اندراج کرکے کھاد ایجنسیوں کو کوٹے سے زائد کھادفراہم کی۔