عمران خان ملک کو عدم استحکام کا شکار اور جمہوریت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں ، ملک افضل کھوکھر
رائے ونڈ (نامہ نگار) مشیر وزیر اعظم ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ عمران خان ملک کو عدم استحکام سے دوچار اور جمہوریت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں،کسی کو ملک و قوم کی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،یہ وہ جنگ نہیں جس میں سب کچھ جائز ہو ،محب وطن اور غیور عوام ملک پاکستان کے وقار پر آنچ نہیں آنے دیں گے ،عمران خان بیرونی ایجنڈے پر قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کررہے ہیں۔