عظمت توحید اور ناموس مصطفیٰ کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دینگے: میاں جمیل
لاہور (خصوصی رپورٹر) عظمت توحید اور ناموس مصطفیٰ ؐ کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دینگے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے قصور پریس کلب میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ توحید تمام انبیاء کرامؑ کی دعوت الہامی کتابوں تورات، زبور، انجیل اور قرآن پاک کا سب سے پہلا سبق توحید ہی ہے۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ عقیدہ توحید میں لچک نہیں ہونی چاہیے بلکہ تمام عقائد کی بنیاد سمجھتے ہوئے اس کو مضبوط کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ توحید و رسالت جتنا مضبوط ہوگا۔ ایمان اور اعمال صالحہ اسی قدر فائدہ مند ہونگے۔