فیروز والا: پولکا چوک میں تعینات ٹریفک پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو تنگ کرنا شروع کر دیا
فیروز والا (نامہ نگار) فیروز والا میں کوٹ عبدالمالک کے قریب پولکا چوک میں ٹریفک پولیس نے رشوت کی آڑ میں شہریوں سے بدتمیزی معمول بنا لیا۔ شہریوں کو روک کر کاغذات دکھانے کے باوجود تنگ کیا جاتا ہے۔ گذشتہ روز ایک شہری شرافت جو اپنی بیٹی کے جہیز کا سامان لے کر آرہا تھا کو روک کر مٹھائی کے لئے گالی گلوچ کی، کاغذات دکھانے کے باوجود جہیز کا سامان دیکھ کر مٹھائی کے لئے پیسے مانگتے رہے۔ شہریوں نے پولیس اہلکاروں کے رویہ پر احتجاج کرتے ہوئے حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔