تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے: حمیدہ وحید الدین
لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحید الدین نے کہا ہے کہ تعلیم معاشی ترقی کا زینہ ہے۔ حکومت نے تعلیم کے فروغ کے لیے متعدد عملی اقدامات کئے ہیں۔وہ حافظ آباد میں مختلف سکولوں اور مراکز صحت کے دورے کے موقع پر گفتگو کررہی تھیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میںبہتری حکومت پنجاب کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں صوبائی وزراء سکولوں اور مراکز صحت کے اچانک دورے کر کے وہاں پر دستیاب تعلیم اور علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لے رہے ہیں۔