ملک کی دو فیصد اشرافیہ کیلئے 98 فیصد عوام کا مستقبل غیر محفوظ کردیا گیا ہے: مخدوم احمد محمود
لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمدمحمود نے کہا ہے کہ ملک میں دو فیصد اشرافیہ کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے 98 فیصد عوام کا مستقبل غیر محفوظ اور دائو پر لگادیا گیا ہے ملکی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کا فوری احتساب ہونا چاہیے دولت چھپانے کے الزامات پر وزیر اعظم کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے حکومت کی مرضی کا کمیشن قبول نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قوم کے اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک ذاتی کاروبار کو وسعت دینے اور کالے دھن کو سفید کرنے والے کسی بھی صورت ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے قانون کی حکمرانی اور پاسداری کے بغیر عدلیہ کی آزادی بے معنی ہے۔