روس: پولیس سٹیشن کے باہر 3خودکش حملہ آوروں نے خود کو اڑا لیا
ماسکو(آئی این پی) روس کے جنوبی علاقے اسٹاوروپول کے ایک گائوں میںایک پولیس اسٹیشن کے باہر 3 خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے جنوبی علاقے اسٹاوروپول کے ایک گائوں نوووسلسکویو میں 3 خودکش حملہ آوروں نے ایک ضلعی پولیس اسٹیشن کو نشانہ بنایا ہے ۔ دھماکوں کے نتیجے میں خودکش بمباروں کے علاوہ دیگر افراد کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔روسی پولیس نے لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کردی جبکہ سکولوں کو خالی کرا لیاگیا۔