مشکوک کار سواروں کا تعاقب کرتے ہوئے سب انسپکٹر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
پسرور ( نامہ نگار) سبز نمبر پلیٹ والی مشکوک کار کے سواروں کا تعاقب کرتے ہوئے ایک سب انسپکٹر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ستراہ موڑ کے قریب ایک سبز نمبر پلیٹ والی کار سوار تین افراد پولیس ناکہ توڑ کر سرکلر روڈ پر کار بھگا کر لے گئے ۔ جس کی ٹکر سے 2افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے کار کا تعاقب کیا ۔ ملزمان جناح گیٹ کے قریب ایک تنگ گلی میں کار چھوڑ کر فرار ہونے لگے جس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور پولیس والے ملزموں کو پکڑنے کیلئے بھاگ جس کے دوران تھانہ سٹی پسرور کا سب انسپکٹر نواز ٹوانہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا ۔