پانامہ لیکس دستاویزات میں شامل کوئی کمپنی نواز شریف کی نہیں: چودھری شیر علی
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی)قائد میئر گروپ و سابق ایم این اے و میئر چوہدری شیر علی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس دستاویزات میں شامل کوئی کمپنی وزیراعظم نواز شریف کی ملکیت نہیں ہے عمران خان کا وزیراعظم بننا دیوانے کا خواب ہے، جو کبھی پورا نہیں ہوگا۔کارکن ہی مسلم لیگ (ن) کا حقیقی سرمایہ ہیں ۔منتخب نمائندے ہمارے دست و بازو ہیں ‘ عوامی خدمت کو ٹیم ورک کے ذریعے پایہ تکمیل پہنچایا جائے گا۔ آئندہ چیئرمین ضلع کونسل ‘ وائس چیئرمین ‘ میئر و ڈپٹی میئرز کا انتخاب بھی قربانیاں دینے والوں کے کارکنوں سے ہی ہو گا۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف قربانیاں دینے والوں کو کسی بھی صورت فراموش نہیں کریں گے ۔جمہوریت کی بحالی کے لئے چیئرمین سٹی کونسل 79 و نائب صدر مسلم لیگ (ن)پی پی 69 میاں رشید احمد کی خدمات ناقابل فراموش ہیں جنہوں نے آمریت کے دور میں لاتعداد قربانیاں دیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ( ن ) پی پی 69 کے نائب صدر و چیئرمین سٹی کونسل 79 کی طرف سے دیئے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن ) یوتھ ونگ و ایم پی اے میاں طاہر جمیل‘چیئرمین و وائس چیئرمین رانا عطا محی الدین ‘ میاں شہزاد ‘لیاقت جٹ ‘ میاں آصف علی ‘ چوہدری منظور نمبردار ‘ ذوالقرنین حیدری ‘ مہر مبشر ‘ شفیق انصاری ‘ ریاض شاہد ‘ چوہدری ذوالفقار گجر ‘ ملک مختار اعوان ‘ جمیل انصاری ‘ابرار رحمانی ‘ میاں وقار احمد ‘ افضل ڈوگر‘ ملک شہزاد کوارڈینیٹر پی پی 69 و دیگر موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ ملکی حالات تیزی سے بدل رہے ہیں ۔ منفی سیاست کرنے والوں کو عوام نے بری طرح مسترد کر دیا ہے ۔ ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کہا کہ پانامہ لیکس پر وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی طرف سے جوڈیشل کمشن کی تشکیل کا پوری قوم نے خیر مقدم کیاہے ۔