چھانگا مانگا: وائلڈ لائف پارک میں رانی کھیت کا حملہ، ایک مور 2 چکور ہلاک
چھانگا مانگا (نامہ نگار) وائلڈلائف پارک چھانگا مانگا میں رانی کھیت بیماری نے پرندوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ رانی کھیت کے حملے سے ایک مور اور دو چکور ہلاک ہوگئے۔ رانی کھیت کے حملہ کے باوجود وائلڈ لائف پارک کی انتظامیہ مبینہ طور پر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے رانی کھیت کے تدارک کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی۔